سپر ہیرو فلم بلیک پینتھر نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا

جدت ویب ڈیسک :۔ سپر ہیرو فلم بلیک پینتھر نےریلیز کے پہلے چار دنوں میں اکیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔ مارویل اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی سپر ہیرو فلم بلیک پینتھر نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا سپر ہیرو فلم بلیک پینتھر کو روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔ نٹ کھٹ خرگوشوں کی شرارتیں دکھاتی کامیڈی فلم پیٹر ریبٹ دوسرے نمبر رہی جس نے پونے دو کروڑ ڈالر کا بزنس کیا ۔ اسی طرح ایکشن ایڈونچر فلم جومانجی ویلکم ٹو دی جنگل اسی لاکھ ڈالر کیساتھ چوتھے اور ففٹین سیونٹین ٹو پیرس پانچویں نمبر پر رہی ۔رومینٹک ڈارمہ فلم ففٹی شیڈز فریڈ رواں ہفتے ایک کروڑ انہتر لاکھ ڈالر کمائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.