برمنگھم: مدرسے کی چھت گر گئی، متعدد افراد زخمی

برمنگھم جدت ویب ڈیسک برمنگھم میں مدرسے کے بچوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے دوران ہال کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کونٹری روڈ پر شادی ہال کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ہال میں مدرسے کے فارغ التحصیل بچوں کو سرٹیفکیٹ دیئے جا رہے تھے کہ اس دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.