Pakistan Peoples Party

ملک میں دہشت گردی مزید جڑ پکڑرہی ہے‘ بلاول بھٹو زرداری

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑرہی ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری کی طرف سے کوئٹہ کے شہدائ وکلا کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئٹہ میں وکلا کے خون کی ہولی کھیلنے والے ابھی تک قابو میں نہیں آئے، نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑرہی ہے  تمام شہید وکلا کے خاندانوں سے وعدہ ہے کہ ہم ان کے غم میں شریک ہے، پیپلزپارٹی ملک کے تمام شہدا کی حقیقی وارث ہے اوران کے ساتھ ہے جبکہ وکلا پر حملہ آور دہشتگرد اصل میں ملک اور آئین پرحملہ آور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی اصل میں قائداعظم اور قائدعوام کے پاکستان پر حملہ ہے جب کہ اس حملے کو روکنے کے لئے ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے۔بلاول زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو اور دیگر شہدا کی وارث پوری پاکستانی قوم ہے، شہید بی بی نے قربانی دیکر پوری قوم کو ایک ایسا راستہ دکھایا جو قوموں کو سرخرو رکھتا ہے شہید بی بی کے بھائی، بہنیں، بیٹے، بیٹیاں اور جیالے دہشت گردی کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.