میمو گیٹ جعلی کیس تھاکوئی جان نہیں, عمران خان اور شہبازشریف کو دعوت ہے کہ آئیں کراچی سے الیکشن لڑیں

جدت ویب ڈیسک ::کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی رابطہ مہم چلا رہی ہے، پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام بیروزگاری، مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم ملک کو خوش حال اور پرامن پاکستان بنائیں گے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان اور شہبازشریف کو دعوت ہے کہ آئیں کراچی سے الیکشن لڑیں، کراچی کےعوام صرف پیپلزپارٹی کوکامیاب کرائیں گےچیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ مجھےکیوں نکالا عوام کا مسئلہ نہیں ہے، عوام کو نوازشریف کی نااہلی اور پاناماکیس سےکوئی غرض نہیں، نوازشریف توجہ ہٹانے کے لیے میمو گیٹ کیس لارہے ہیں، سب جانتے ہیں کہ میمو گیٹ جعلی کیس تھا اور اس میں کوئی جان نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.