عیدالاضحی قربانی کے عزم کا اعادہ ہے‘بلاول بھٹو زرداری 

کراچی  جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر میں آباد مسلمانوں اور خاص طور پر پاکستان میں بسنے والوں کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بابرکت اور پرامن عیدالاضحی نصیب ہو۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ لوگوں کو عیدالاضحی کی تمام برکتیں اور رحمتیں عطا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی تمام لوگوں کی خیرخواہی کی خاطر قربانی کے اقدار کو قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ ہے، یہ بھائی چارے کی متاثرکن انداز میں تجدید ہے، یہ جذبہ خیرسگالی اور یکجہتی کے تحت ہمارے درمیان موجود محروموں، بے سہارا اور نادار لوگوں کے پاس جانے کا موقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے معاشرے کو پرتشدد انتھاپسندی، اندرونی خلفشار اور تقسیم جیسے چئلینجز کا سامنا ہے، اس وقت ہمیں صرف انسانیت کی بنیاد پر سب کے لیئے ایک بھتر دنیا تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ بلاول نے کہا کہ عسکریت پسندی اور انتھاپسندی جیسے چئلینجز کا سامنا کرنے کے بعد ان کے لوگ حقیقتا عیدالاضحی کے مستحق ہیں، جو انہیں امن اور ہم آہنگی کی جانب رہنمائی کرے۔ آپ تمام لوگوں کو عیدالاضحی کی رحمتیں عطا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.