bilawal bhutto and imran khan

جلسے کرتا رہا تو عمران خان رونا شروع کر دینگے ‘بلاول بھٹو

کاغان جدت ویب ڈیسک پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاستدان غریبوں اور عوام کی بات تو کرتے ہیں مگر بھٹو خاندان صرف بات نہیں بلکہ جان بھی دیتے ہیں جلسے کرتا رہا تو عمران خان رونا شروع کر دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کاغان میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین اور ایٹم بم دیا ۔ روٹی ‘ کپڑا ‘ مکان کا نعرہ نہیں لگایا بلکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں غریب اور مستحق خاندان کو ماہانہ خرچہ دیا جاتا ہے بھٹو خاندان نعرے نہیں لگاتے بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید نے آپ کے لئے جان دی کیونکہ عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست ہے اگر آپ ہمارا ساتھ دیں گے تو پیپلزپارٹی دوبارہ منتخب ہو کر آپ کی خدمت کرے گی اور انشائ اللہ ہم دوبارہ اقتدار میں آ کر عوام کی خدمت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ اگر میں اس طرح جلسے کرتا رہا تو عمران خان رونا دھونا شروع کر دیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.