Bilawal Bhutto Zardari Press Conference
Bilawal Bhutto Zardari Press Conference

اشرافیہ کیلئے ایمنسٹی اسکیم اور غریبوں کے لئے لنگر خانے ایسے نہیں چلے گا، بلاول بھٹو

کراچی: جدت ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک وزیراعظم کی عوام دشمن سوچ کی بدولت معاشی لحاظ سے تباہ ہوچکا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں غربت کی شرح میں تشویش ناک اضافے پر پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ ساڑھے آٹھ کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر کے دہانے پر کھڑے ہیں جب کہ پاکستان میں یومیہ 15 سے 20 افراد خودکشی کرکے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کررہے ہیں۔

پاکستان میں دوائیں سو فیصد سے زائد مہنگی ہوچکی ہیں اور غریب کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عام آدمی کی جیب سے 90 ارب روپے سے زائد نکالنے کیلئے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جب کہ عید کے بعد صنعتی شعبے سے 20 فیصد ملازمین کو نوکریوں سے نکال دینے کے خدشے نے حقیقت کا روپ دھارا تو حالات اور خراب ہوجائیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ملک کی تباہی کی وجہ کرپشن کو بتانے والے وزیراعظم صاحب! ملکآپ کی عوام دشمن سوچ کی بدولت معاشی لحاظ سے تباہ ہوچکا ہے، اشرافیہ کے لئے ایمنسٹی اسکیم اور غریبوں کے لئے لنگر خانے، وزیراعظم صاحب ایسے نہیں چلے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.