اچھے مواد کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں دکھائی دیتی ہوں،بھومی پیڈنیکر

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے کہا ہے کہ میں اچھے مواد کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں دکھائی دیتی ہوں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھومی پیڈنیکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے ایوشمان کھرانہ کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’’دم لگا کے ہیشا‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ،اسکے بعد اب وہ ان کے ساتھ’’شبھ منگل سیودھان ‘‘ میں کام کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا توانہیں فلم ’’دم لگا کے ہیشا‘‘ میں اہم کردار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ شایقین میری فلموں کو دیکھنے کے لئے سینما گھروں کا رخ کریں کیونکہ میں فلم میں کام بھی تو انہی کے لئے کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اچھے مواد کی وجہ سے ہین فلم انڈسٹری میں نظر آتی ہوں اور ان سب باتوں کا کریڈٹ فلم سازوں اورمصنفوں کو جاتا ہے جو مختلف اور معیاری موضوعات پر لکھتے اور فلمیں بناتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.