سنجے دت دھماکے نہ کرسکے بھومی کاکمال بھی ناکام جانیے کیا ہوا؟

کراچی جدت ویب ڈیسک :بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’بھومی‘‘ ریلیز کے پہلےدن 2کروڑ 25 لاکھ، دوسرے دن 2 کروڑ 47 لاکھ اور تیسرے دن 2 کروڑ 76 لاکھ کاہی بزنس کرسکی، فلم اب تک مجموعی طور پر 7 کروڑ 48 لاکھ کابزنس ہی کرسکی ہے، بھارتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سنجے دت بھارتی فلم انڈسٹری کا بہت بڑانام ہیں اوران کا نام ہی فلم کو ہٹ کروانے کے لیے کافی ہے، لہٰذا سنجے دت جیسے بڑے اسٹارکی موجودگی کے باوجود فلم کا باکس آفس پراوسط درجے کا بزنس کرناغیریقینی ہےواضح رہے کہ فلم’’بھومی‘‘کی کہانی باپ اوربیٹی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سنجے دت نے باپ اوراداکارہ آدیتی راؤ حیدری نے ان کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے۔دوسری جانب فلم ’’بھومی‘‘ کے ساتھ ریلیز ہونے والی اداکارہ شردھا کپور کی فلم ’’حسینہ پارکر‘‘بھی باکس آفس پر خاص کمال دکھانے میں ناکام رہی ہے، فلم ریلیز کے دو دنوں میں صرف 2 کروڑ 77 لاکھ کا بزنس ہی کرسکی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.