ایران اسرائیل اوردنیا کے لیے خطرہ ہے،اسرائیلی وزیراعظم

مقبوضہ بیت المقدس جدت ویب ڈیسک سرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات میںشام کے اندر بڑھتے ایرانی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بحیرہ اسود کے کنارے پر واقع شہر سوچی میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے باہمی امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں نیتن یاہو نے پیوٹن پر واضح کیا کہ شام کے اندر بڑھتا ایرانی کردار مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کے لیے خطرناک ہے۔انہوں نے روسی صدر کو بتایا کہ عالمی برادری کی مشترکہ حکمت عملی اور کوششوں سے دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ تو کیا جا رہا ہے لیکن اْس کی جگہ اب ایران نے نمودار ہونا شروع کر دیا ہے جو مشرق وسطیٰ کے علاوہ عالمی امن کے لیے بھی خطرے کا سبب بن سکتا ہے جس کا اثر و رسوخ واضح طور پر یمن اور لبنان میں دیکھا جا سکتا ہے۔ نیتن یاہو نے مذید کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو تباہ و برباد کیے جانے کی دھمکیاں کسی بھی طور پر تعمیری و مثبت عمل نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.