بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ ،سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار, جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا

جدت ویب ڈیسک :عدالت نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنادیا سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے عدالت نے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا، دیگر پانچ ملزمان کو بری کردیا گیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سنا یا ۔اس قبل انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد اصغر اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نے مقدمے میں نامزد 2پولیس افسران کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی اور گرفتار 5ملزموں کو بھی بیرکس سے نکالنے کا حکم دیا ۔،ڈی آئی جی سعود عزیز کومجموعی طور پر 17سال قید جبکہ ایس پی راول ٹاؤن خرم شہزاد کو دو مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر20سال کی سزا سنا دی گئی ،دونوں مجرموں کو 5,5لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.