ریچھ سے چھیڑ خانی، سیاح کر مہنگی پڑگئی

جدت ویب ڈیسک : : تھائی لینڈ میں ریچھ کے حملے کے بعد سیاح بے ہوش ہوگیا سیاح کو ریچھ سے چھیڑ خانی مہنگی پڑگئی، برہم ریچھ نے اپنے نوکیلے پنجوں سے نوجوان کو ادھیڑ کر رکھ دیا، انتظامیہ نے بمشکل جان بچائی۔، ریچھ کے حملے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھائی جزیرے پر ایک سیاح کو ریچھ کو چھیڑنا مہنگا پڑ گیا، 36 سالہ شخص نے ریچھ کیلئے رکھا چاول کا پیالہ اونچائی پر رکھ دیا، جس پر ریچھ نے غصے میں آکر سیاح پر حملہ کردیا، پہلے اسے گھسیٹا اور بھنبھوڑ ڈالا۔نوجوان کو اس کے دوستوں نے بچانے کی کوشش کی، ریچھ کو ڈنڈے بھی مارے تاہم اس نے سیاح کو نہ چھوڑا اور گھسیٹتا ہوا اپنے پنجرے میں لے گیا، جسے دیکھ کر لوگ ڈر گئے ، چڑیا گھر انتظامیہ اور کچھ لوگوں نے نوجوان کو بمشکل ریچھ سے بچایا۔

https://youtu.be/FkwWp5DDc7E

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.