بھارتی کرکٹ ایک بار پھر دغدار ، جانیے

جدت ویب ڈیسک ؛ بھارتی کرکٹ ایک بار پھر دغدار ، پونے کی اسٹیڈیم میں رپوٹرنے بکی بن کر کیورٹیز کو پچ سے متعلق معلومات فراہم کیں بی سی سی آئی نےخبر ملتے ہی کیورٹیز کو برطرف کردیا ایک حد تک ملنے کی اجازت ہوتی ہے بھارتی ٹی چینل نے بھانڈا پھوڑ دیا کہ میچ سے قبل پچ خراب کرنے کی اجازت دی گئی اب کیا آئی سی سی بھی نوٹس لے گا۔بھارتی ٹی وی چینل کے اسٹینگ آپریشن کے ذریعے بھانڈا پھوٹنے کے بعد کیوریٹر کو معطل کردیا۔ بھارت میں میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کےبعد پچ فکسنگ اسکینڈل نے بھونچال پیدا کر دیا۔ پونے میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے دوسرے ون ڈے سے قبل کیوریٹر بکی کا روپ دھارنے والے صحافی کو معلومات دیتا رہا۔
کیوریٹر میچ سے پہلے پچ کو کالر کی مرضی کے مطابق کرنے پر بھی رضا مند ہو گیا۔ بھارتی ٹی وی اسٹنگ آپریشن نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن نے پچ کے بارے میں معلومات دینے کی پاداش میں کیوریٹر پینڈورانگ سالگونکر کو فوری طور پر معطل کردیا ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق کیوریٹر کیخلاف تحقیقات بھی کی جائیں گی۔ پاکستانی کرکٹرز اور بھارتی صحافیوں نے بھی کھیل کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پچ اسکینڈل کے باوجود آئی سی سی نے فوری طور پر میچ کیلئے پچ کی منظوری دے دی اور بھارت اور نیوزی لینڈ کے دوسرا میچ شیڈول کےمطابق شروع ہوا ،آئی سی سی نے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.