بینک الحبیب لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں کتنے فیصد اضافہ ؟جانیے

اسلام آباد(جدت ویب ڈیسک )رواں سال 2017 کے پہلے نو ماہ میں جنوری تا ستمبر کے دوران بینک الحبیب لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال 2016 میں نو ماہ کے دوران بینک الحبیب لمیٹڈ کو 5 ہزار 427 ملین روپے کا خالص منافع حاصل ہوا تھا جبکہ رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران بینک کا بعداز ٹیکس منافع 6 ہزار 401 ملین روپے تک بڑھ گیا جس کے نتیجے میں بینک کی فی حصص آمدنی بھی 4.88 روپے کے مقابلہ میں 5.76 روپے فی حصص تک پہنچ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.