شیخ حسینہ قتل سازش کیس کے 10مجرمان کےلئے پھانسی کا حکم

ڈھاکہ جدت ویب ڈیسک بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ کو 17 برس قبل قتل کرنے کی سازش اور اس پر عمل کرنے کی ناکام کوشش میں شامل 10 انتہا پسندوں کو عدالت نے موت کی سزا سنا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سازش میں شامل ایک مجرم کو عمر قید کا حکم بھی سنایا گیا ہے۔ عدالتی جج نے تین دوسرے مجرمان کو کم از کم چوہ برس جبکہ 9 ملزمان کو بارود فراہم کرنے کے جرم میں 20 برس کی سزائے قید سنائی ہے۔شیخ حسینہ کو قتل کرنے کی سازش 2000 میں اس وقت کی گئی تھی جب وہ پہلی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.