خبردار ، تعلیمی اداروں میں انرجی اور کولا ڈرنکس پر پابندی

جدت ویب ڈیسک : پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں آج سے کولا اور انرجی ڈرنکس کے خلاف سخت آپریشن کا آغاز ہو گا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام کمپنیوں کو بھی اسکولوں میں سپلائی نہ دینے کے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ ایسا کرنے والی کمپنی کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگیچودہ اگست سے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں کولا اور انرجی ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.