ہرنائی میں بم دھماکہ،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور ان کا بھائی شہید

جدت ویب ڈیسک :ڈپٹی کمشنر عبدلاسلام اچکزئی کے مطابق بارودی مواد گاڑی کے اندر ہی نصب کیا گیا تھا اور دونوں بھائی جیسے ہی تحصیل ہرنائی کے علاقے شاہ رگ میں پہنچتے تو گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی ۔ دونوں بھائی تاج لالہ سٹیڈیم میں پارٹی کی طرف سے منعقد کی گئی ریلی میں شرکت کے لیے پشین جارہے تھے ،یادرہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی بنیاد عبدالولی خان نے 1986 میں رکھی تھی اور اس کے موجود صدر اسفند یارولی خان ہیں جو کہ باچا خان کے پوتے ہیں پولیس نے علاقے کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.