سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں دس ملزمان پر فرد جرم عائد

جدت ویب ڈیسک :: کراچی سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں 5 سال بعد پیشرفت سامنے آگئی ۔ اے ٹی سی نے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا اور متحدہ رہنما روف صدیقی سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو طلب کرتے ہوئے پی ایس پی رہنما کے دست راست ملزم علی حسن قادری کو اشتہاری قرار دیدیا۔ ملزم علی حسن قادری کو اشتہاری قرار دیدیا گیا،مگرزندہ جل جانے والوں کے لواحقین کو اب تک ان سوالات کا جواب نہ مل سکا۔پانچ سال بعد اے ٹی سی نے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا، زبیر چریا اور متحدہ رہنما روف صدیقی سمیت دس ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.