قیوم سپورٹس کمپلیکس میں پشاور یوتھ بیڈ منٹین چمپئین شپ، خواتین کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا

جدت ویب ڈیسک ::قیوم سپورٹس کمپلیکس میں پشاور یوتھ بیڈ منٹین چمپئین شپ مقابلے اختتام کو پہنچ گئے ۔ چیمپیئن شپ کے انفرادی فائنل مقابلوں میں ہارون نے طاہر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔ خواتین مقابلوں میں عروج نے اقراء اور مکس ڈبل میں مسعود اور عروج نے ندیم اور فاطمہ کو شکست دے دی ۔ خواتین کھلاڑیوں نے کہا کہ ایسے ایونٹ خواتین کے کھیلوں میں فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ڈائریکوٹریٹ آف یوتھ افیئر کے زیر اہتمام بیڈمنٹن چمئپین شپ میں سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔چمپئین شپ میں بڑی تعداد میں خواتین کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.