بدین ، مسافر وین تیزی رفتاری کے باعث الٹ گئی 4افراد جاں بحق 8زخمی

ؓبدین جدت ویب ڈیسک بدین کے علاقے ٹنڈو باگو روڈ پر مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار مسافر وین شادی کی تقریب سے واپس آرہی تھی تاہم جاں بحق ہونیوالے افراد میں ایک بچہ اور 2 خواتین شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.