نواز گروپ شکست کھا چکا ،مریم گروپ جیت گیا ، بابر اعوان

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں دلائل اور ثبوت کی بنیاد پر ہر کیس کی سماعت ہوتی ہے ۔شریف خاندان میں خیالی پلاؤ کی کوئی حیثیت نہیں ۔ناہلی کی زد میں صرف گارڈ فادر ون نہیں ٹو بھی ہے ۔سپریم کورٹ کے 2فاضل نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا ۔جے آئی ٹی ارکان اپنے محکموں میں واپس چلے گئے ،جے آئی ٹی اس کیس میں کہیں بھی فریق نہیں ۔عدالتی امور پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔عدالت میں شکوک وشبہات پر کوئی کیس نہیں چلتا ۔گذشتہ روز ڈنڈے اور پیسے تقسیم کئے گئے جس کاہم نے اظہار کیا ۔ہم سپریم کورٹ کے ساتھ ہیں گلو بٹوں کا دورگزر چکا ۔جو بھی یہاں کسی اور نیت سے آئے گا اپنے دانت کھٹے کریگا ۔ن لیگ میں مریم گروپ نے نواز گروپ کوشکست دے دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.