ارب پتی نےمردوں کی مشکل آسان بنا دی۔۔۔جانئے

ویب ڈیسک ::ارب پتی پاکستانی شخصیت اور نامور انٹرپرینیور آزاد چائے والا نے مردوں کی مشکل آسان کرتے ہوئے دوسری بیوی کی تلاش کے لئے منفرد ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد چائے والا کی جانب سے اس مرتبہ منفرد اور انوکھی ویب سائٹ’’ سیکنڈ وائف ڈاٹ کام‘‘ (Secondwife.com) متعارف کروائی گئی ہے، ویب سائٹ مسلمانوں کو ازدواجی خدمات فراہم کریگی اور اس کے ذریعے مسلمان اسلامی تعلیمات کے مطابق دوسری ،تیسری اور چوتھی شادی کرسکیں گے۔پاکستانی نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ اور دیگر ہنر فراہم کرنے والی مشہور شخصیت آزاد چائے والانے منفرد ویب سائٹ متعارف کراکر ایک بار پھر سب کو حیران کردیا ہے۔ اس حوالے سےویب سائٹ کے مالک آزاد چائے والا کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ متعارف کرانے کا مقصد ایسی خواتین کی مدد کرنا ہے جن کو شوہروں کی تلاش ہے اور انہیں ایسے مردوں سے رابطے میں لانا ہے جو دوسری، تیسری یا چوتھی بیوی کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس پراجیکٹ پر بہت سا پیسہ اور وقت خرچ کیا ہے اور اس ویب سائٹ کی کامیابی پر بھرپور یقین رکھتے ہیں۔

Azad Chaiwala - YouTube

Leave a Reply

Your email address will not be published.