عائشہ عمر نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کیا بیان دے دیا

لاہور جدت ویب ڈیسک اداکار عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ورلڈ الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں کو دوبارہ آباد کرنے میں مدد کی اور ہم ان کھلاڑیوں کا احسان ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بے شک جیتے یا ہارے مگر اصل جیت امن کی ہے اور خدا کے فضل سے اب پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہو جائیں گے جس کا کریڈٹ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو بھی جاتا ہے جن کی کاوش کی وجہ سے پاکستانی عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.