عائشہ گلالئی کہیں کی نہ رہیں نون لیگ کے کہنے پر میں نے فوج کے خلاف بولا

جدت ویب ڈیسک ::عائشہ گلالئی کہیں کی نہ رہیں ،نون لیگ نے بھی ٹھنگا دکھا دیا عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ لودھراں ك ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے کامیابی میری وجہ سے حاصل کی  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے مجھے فوج کے خلاف بات کرنے پر اکسایا، مجھے کہا گیا کہ آپ کو سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے تاہم میں نے (ن) لیگ کی آفر مسترد کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میرے جذبہ حب الوطنی کے خلاف ہے، فوج ہی ایک ادارہ ہے جو ملک کے لیے کام کر رہا ہے، کہیں گانے اور شادیوں جب کہ کہیں فوج اور اداروں کو بد نام کرنے کا درس دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.