عاشہ گلالئی شرمناک حرکت کرتے پکڑی گئی، جانیے

اسلام آباد(جدت مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 4پشاؤر میں تحریک انصاف پر دھاندلی کا الزام پی ٹی آئی کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو اپ لوڈ کر دی الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس لیے جانے کا امکان ہے پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرحلقہ این اے 4کے حوالے سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ ٹویٹ کیا گیا ہے کہ پشاورالیکشن میں تحریک انصاف کے کارکن دھاندلی کرتے ہوئے بیلٹ پیپرز پر سٹیمپ لگا رہے ہیں تاہم ویڈیو کو دیکھنے کے بعد معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ ویڈیو 2013یا اس سے بھی قبل کے الیکشن کی ویڈیو ہے جس میں بلوچستان میں جے یوآئی سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی کو کامیاب بنانے کی باتیں واضح طورپر سنائی جا رہی ہیں مگر عائشہ گلالئی نے اس ویڈیو کو حلقہ این اے 4میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی ویڈیو قرار دیا ہے جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دھاندلی کے بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے سلسلے میں نوٹس لیے جانے اور انہیں طلب کے جانے کا امکان ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.