کراچی تاجرالائنس کی جانب سے جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا

جدت ویب ڈیسک : کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔شاندار اتش بازی کا مظاہرہ اور عوام میں تاجر برادری کی جانب سے لاکھوں روپے کہ قیمتی انعامات تقسیم کیئے گئے ۔چیئرمین تاجرالائنس ایاز میمن موتی والا نے تاجر رہنمائوں کے ساتھ ملکرڈیفنس آفس کراچی میں پرچم کشائی بھی کی ،اس موقع پر عام شہریوں اور سول سوسائٹی کے لوگ بھی موجود تھے جنھوں نے ملکی سلامتی کی دعائیں مانگنے کے ساتھ ملک کی تمام مسلح افواج کو خراچ تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنما ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ تاجر برادری پوری قوم بلخصوص افواج پاکستان کوجشن آزادی کی مبارکبادپیش کرتی ہے،انہوںنے کہاکہ تاجر برادری کو دہشت گردی کے خلاف تمام مسلحہ افواج کی قربانیوں پر فخر ہے ۔افسوس کہ حکمران لوگوں کو مایوس اور گمراہ کررہے ہیں ان لوگوں کو آزادی کی قدروں کا کیا پتہ کیوں کہ یہ لوگ تو خودوطن فروش ہیں جو ملک دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ یہ ملک ہمارے آباواجدا د کی قربانیوں سے حاصل ہوا جسے مفاد پرست سیاستدان نوچ نوچ کرکھارہے ہیں،مگر ہم ہر حال میں اس ملک کو قائم ودائم رکھنے اور ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج اس ملک کا یہ حال ہے کہ وطن عزیزکا عام شہری ،پانی ،خوراک اور صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے کیونکہ کچھ نام نہاد حکمرانوں نے آزادی کے ان ستر سالوں میں اپنے اپنے خاندانوں کی اجارہ داری کو قائم رکھا اور اس ملک کی عوام کو اپنا غلام بنائے رکھا۔انہوں نے کہاکہ آج ہماری فوج کی وجہ سے ہم چین کی نیند سوتے ہیں وگرنہ یہ حکمران تو کب کا اس ملک کو بیچ کر کھاجاتے ،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک میں جسقدر بھی ترقی ہوئی ہے ا س میں فوج نے برابراپنا کردار ادا کیاہے چاہے ملک میں کوئی بھی آفت ہو زلزلہ ہو یا سیلاب کی نوبت ہو فوج ہی اپنی عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لیے سب سے آگے ہوتی ہے

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.