عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 4 مزید سینیٹرز کی دُہری شہریت کا دعویٰ کردیا

جدت ویب ڈیسک ::راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹر کا ایک ووٹ چار سے پانچ کروڑروپے میں فروخت ہوا اور بلوچستان کی تو ساری اسمبلی ہی بک گئی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اطلاعات کے مطابق 4 مزید سینیٹرز دُہری شہریت رکھتے ہیں، دہری شہریت والے سینیٹ میں نہیں ہونے چاہئیں، کل کوکوئی بھارتی نکل آیا توکیا بنے گا؟ شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ سینیٹرز سے دُہری شہریت، غیرملکی اثاثوں اور کرمنل ریکارڈ نہ رکھنے کا حلف لیا جانا چاہیےسپریم کورٹ نے گزشتہ روز دُہری شہریت کے کیس میں چار نومنتخب سینیٹرز چوہدری سرور، نزہت صادق، ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کی کامیابی کے نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.