Australia announces release of its citizens stranded in India
Australia announces release of its citizens stranded in India

آسٹریلیا کا بھارت میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کا اعلان

کینبرا جدت ویب ڈیسک:آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ انڈیا میں پھنسے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے 15مئی سے پروازوں کا آغاز کرے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ مورسن نے ان شہریوں کی وطن واپسی پر پابندی عائد کر دی تھی جو اس وبا کے دوران انڈیا میں پھنس کر رہ گئے تاہم ان کیاس فیصلے پر ملک میں بہت تنقید ہوئی جس کے بعد انھوں نے اپنا ذہن تبدیل کیا۔

آسٹریلیا کی حکومت نے اس پابندی کا اطلاق کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر کوئی اس دوران ملک واپس آ گیا تو اسے سزا کے طور پر جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔جب ملک کے اندر اس بیان پر بہت تنقید ہوئی تو پھر آسٹریلین وزیر اعظم نے وضاحت دی کہ جیل جیسی سزا سنانے کے امکانت بہت ہی کم ہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان شہریوں کی جلد واپسی پر پابندی عائد کرنے سے وائرس کے پھیلا کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ آسٹریلیا کی حکومت نے اس ماہ کے وسط میں تین پروازیں انڈیا سے 900 آسٹریلین شہریوں کو وطن واپس لے کر آئیں گی۔انڈیا سے واپس آنے والوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.