آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنڑول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا ،یوم آزادی جوانوں کے ساتھ منایا

جدت ویب ڈیسک :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجود نے لائن آف کنڑول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا جبکہ انہوں نے بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر پاکستانی فورسز کے بھرپور جواب کو سراہااس موقع پر بریفنگ کے دوران آرمی چیف کو بتایا گیا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں پاکستانی فورسز نے پروفیشنل ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف بھارتی فورسز کو ہی نشانہ بنایا۔آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے علاوہ یوم آزادی منانے کا بہتر طریقہ کچھ اور نہیں ہوسکتا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجودہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی کارروائیاں مقبوضہ کشمیر میں بہادر کشمیریوں کے حوصلوں اور قربانی دینے کی روح کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکتیں، ہم ہمیشہ ظلم کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.