اٹارنی جنرل اشتراوصاف کے130سرکاری وکلا کو خطوط

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں بنچ اور بار کے درمیان معاملات طے کروانے کیلئے ملک کے130سرکاری وکلائ کو خطوط لکھ دئےے۔تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے بار اور بنچ کے درمیان معاملات طے کروانے کیلئے متحرک کردار ادا کرتے ہوئے ملک بھر کے 130سرکاری وکلائ کو خط لکھ دئےے ہیں جس میں انہو ںنے کہا کہ بطور وکیل بار کا تقدس بحال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال سے معاملات طے ہونے کی بجائے بڑھتے ہیں اس لئے میں تمام وکلائ برادری کو احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل کرتا ہوں کیونکہ ہمیں عام شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ عام لوگوں کو تاثر ملے کہ ہم ذمہ دار شہری ہے اور لوگوں کے مسائل پر ہماری توجہ مرکوز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.