وفاقی حکومت کا عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کونسل سے نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک :: وفاقی حکومت نے عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کونسل سے نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا عمران خان کا آئیڈیل ریاست مدینہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کی ماہر اقتصادیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے الگ کرنے کے فیصلہ کی تصدیق کردی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا حکومت علما، تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی جائے،حکومت علماء اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے اور اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا عمران خان کا آئیڈیل ریاست مدینہ ہے، وزیراعظم اوران کی کابینہ کے ارکان عاشقان رسولﷺہیں، ختم نبوتﷺہمارے ایمان کا حصہ ہے اور حال ہی میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر حکومت نے کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب سینیٹرفیصل جاوید نے بھی معاملے پر پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عاطف میاں مستعفی ہونے پر رضا مند ہوگئے ہیں ،ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.