.مرچ فارم کا سو ایکڑ پر محیط تجرباتی منصوبہ مکمل کر لیا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد :: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے مرچ فارم کا سو ایکڑ پر محیط تجرباتی منصوبہ مکمل کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں چلی فارم کا رقبہ 3 ہزار ایکڑ تک بڑھایا جائے گا۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مصالحہ جات کیلئے شراکت داری تشکیل پا گئی ہے۔ چینی شراکت داروں میں سمیک اور سیچوآن لٹونگ فوڈ گروپ شامل ہیں۔اصم سلیم باجوہ کا  اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ پیداوار، بیج کا معیار، کاشت کے لیے ہنر مند افرادی قوت بڑھائی جا رہی ہے۔ پراسسنگ اور برآمدات بڑھانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.