نواز شریف عوام کی خواہش پر جی ٹی روڈجائیں گے ، آصف کرمانی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام بے بنیاد ہےں ، نواز شریف عوامی قائد ہیں اور عوام کی خواہش پر بذریعہ جی ٹی روڈ لاہورجائیں گے۔ کارکنان اپنے قائد کے استقبال کے لئے منتظر ہیں۔ پنجاب ہائوس مسلم لیگ ن کی ریلی کی لاہور روانگی سے قبل میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے آصف کرمانی نے کہاکہ سکیورٹی خدشات ضرور ہیں لیکن سکیورٹی کا معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیںَ انہوں نے کہاکہ تھوڑی دیر میں یہاں سے نواز شریف کی قیادت میں قافلہ روانہ ہو جائے گا جو مجوزہ روٹ سے ہوتا ہوا لاہور پہنچے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے ، مخالفین کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ راستہ میں قیام اور عوامی اجتماعات سے خطاب کافیصلہ مشاورت سے کیاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.