نیب کا آصف زرداری کی بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا فیصلہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک قومی احتساب بیورو نیب نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔راولپنڈی کی احتساب عدالت نے ہفتے کے روز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کو اثاثہ جات ریفرنس میں بری کیا تھا۔ذرائع کے مطابق نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کے لیے نیب کی پراسیکیوشن برانچ نے درخواست کی تیاری پر کام شروع کردیا جس کے مکمل ہونے کے بعد اپیل جلد دائر کردی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.