سیاسی انتقام کے لیے مجھ پر جوٹے مقدمات بنائے گئے ، آصف علی زرداری

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مقدمات جوٹے اور سیاسی انتقام کے لیے بنائے گئے لیکن پھر بھی مقدمات سامنا کیا۔لاہور میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سے ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب عالمگیر نے ملاقات کی جس میں انہوں نے آصف زرداری کو نیب کے آخری مقدمے میں بری ہونے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مقدمات جوٹے اور سیاسی انتقام کے لیے بنائے گئے لیکن پھر بھی سامنا کیا جب کہ ہم کبھی بھی عدالتوں سے نہیں بھاگے ۔ انہوں نے کہا کہ انتقام کا نشانہ بننے کے باوجود انصاف کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا،سیاسی مخالفین کے بنائے مقدمات میں عدالتوں میں گئے اور وہیں سے انصاف ملا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.