ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب میں پانچ لاکھ نوجوانو ںکو ہنرمندبنانے کیلئے تعاون کریگا

لاہور جدت ویب ڈیسک مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کا ایک بڑا پارٹنر ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے پاکستان خصوصا پنجاب میں مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کی کمی کے مسئلے کا سامناہے۔توانائی بحران سے معیشت کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے۔ حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ چین کے تاریخی اقتصادی پیکیج میں سب سے زیادہ اہمیت توانائی کے منصوبوں کو دی گئی ہے۔ چین کے ساتھ توانائی کے شعبے میں 20 ارب ڈالر کے معاہدے طے پائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے قائداعظم سولر پارک میں 100 میگاواٹ کا سولر منصوبہ اپنے وسائل سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے اور یہ منصوبہ بجلی فراہم کر رہا ہے۔900 میگاواٹ میں سی350 میگاواٹ کا سولر منصوبہ رواں برس کے اختتام تک مکمل ہوگا جبکہ 550میگاواٹ کا سولر منصوبہ اگلے سال پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب میں سالانہ پانچ لاکھ نوجوانو ںکو ہنرمند بنانے کیلئے تعاون فراہم کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.