فٹنس کیمپ شروع،پاکستان کرکٹ ٹیم نے مشن ایشیاکپ کےحصول کے لیے کمر کس لی

جدت ویب ڈیسک ::پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایشیاء کپ کےلیے فٹنس کیمپ شروع ہوگیاہے۔پی سی بی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ ایبٹ آباد کے آرمی اسکول آف فزیکل اینڈ ٹرینگ میں لگایا گیاہے۔ کرکٹ کیمپ میں سخت مشقوں کا آغاز کردیا گیاہے۔ قومی کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ تین روز جاری رہے گا۔ ایشیا کپ کے لئے باقاعدہ کرکٹ کیمپ سے قبل یہ کیمپ لگایا گیا ہے۔ فٹنس کیمپ کے لیے ستائیس کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا۔اس کیمپ میں فخرزمان،امام الحق،بابراعظم،شعیب ملک اورسرفرازاحمد شامل ہیں۔ ان کے علاوہ آصف علی،شاداب خان،فہیم اشرف،محمدعامر،حسن علی شامل ہیں۔عثمان شنواری،محمدنواز،عمادوسیم اورحارث سہیل بھی طلب کرلئےگئےہیں۔محمدحفیظ،یاسرشاہ،شاہین آفریدی،جنیدخان،صاحبزادہ فرحان فزیکل کیمپ میں شامل ہیں۔ شان مسعود،عثمان صلاح الدین،اسدشفیق،بلال آصف کوبھی طلب کیاگیا ہے۔ محمد اصغر،راحت علی اورامیرحمزہ کوبھی فٹنس کیمپ بلایاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.