آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی دھمکیوں کا ڈٹ کر جواب دیا ,برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ

جدت ویب ڈیسک ::برطانوی تھنک ٹینک نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر قیادت فوج امریکی دھمکیوں کا موثر جواب دے رہی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاک فوج امریکی امداد میں کٹوتی اور سرحد پار دراندازی سے نمٹنے کیلئے تیارہے ۔ ترکی ،جاپان اورچین نے پاک فوج کے اقدامات کی تعریف کی ، پاکستان کے پاس جنگ کی مکمل صلاحیت اورلاجسٹک سپورٹ موجود ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جنرل باجوہ نےامریکا کی تمام دھمکیوں اور درخواستوں کا ڈٹ کر جواب دیا ۔ ٹرمپ انتظامیہ وہی دھمکیاں دے رہی ہے جو سابق صدر جارج بش نے دی تھیں ۔ وہ دن گئے جب امریکا پاکستان کو ڈراتا دھمکاتا تھا، دہشتگردی کیخلاف پاکستانی فوج کو نہیں بلکہ دنیا کو ڈومور کرنا چاہئے ۔ افغانستان کے مسائل کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا سراسر غلط ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.