Pak Army

فوج ریاستی اداروں کی معاونت جاری رکھے گی‘آرمی چیف

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج تمام ریاستی اداروں کی معاونت جاری رکھے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دوسرا روز گوادر اور تربت میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ گزارا، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی اور ترقی انتہائی اہم امورہیں اور بلوچستان کی ترقی کے تمام منصوبے انشائ اللہ جلد مکمل ہوں گے جب کہ پاک فوج بلوچستان میں سیکیورٹی اور ترقی کیلئے ریاستی اداروں کی مکمل مدد کرے گی۔ سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم پورے عزم اور حوصلے سے فرائض کی بجا آوری جاری رکھیں گے جب کہ دور دراز اور مختلف علاقوں میں فرائض کی انجام دہی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔آرمی چیف نے 17 جولائی کو حیات آباد میں شہید ہونے والے میجر جمال شیران کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی جب کہ گوادر اور تربت میں مقامی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.