ہر اداکار کوٹیلنٹ کی بنیاد پر کام دینا چاہیے،ارجن کپور

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکار ارجن کپور اقرباپروری کے خلاف ہیں ان کے خیال میں کسی کو بھی اس کی صلاحیتوں کی بنیاد پر کام دینا چاہئے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ میںگزشتہ کئی دنوں سے اقرباپروری کا موضوع سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے جس پر ارجن کپور نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی اداکار کو اس کے ٹیلنٹ کی بنیاد پر کام دیا جائے گا تو اس سے شائقین کو بہترین اور اچھی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی ۔باصلاحیت افراد کے آگے آنے سے فلموں کے معیار میں مزید بہتری آئے گی اور فلم انڈسٹری مزید ترقی کرے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.