پاکستان کےبہادرسپاہیوں اورشہداکوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں، نومنتخب صدر مملکت عارف علوی

کراچی جدت ویب ڈیسک : : نو منتخب صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کےبہادرسپاہیوں اورشہداکوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں،وعدہ کرتا ہوں سپورٹ اور دعائیں ان کے خاندانوں کے ساتھ رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہداء کے موقع پر نو منتخب صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا پاکستان کےبہادرسپاہیوں اورشہداکوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ان جوانوں کو خراج عقیدت جنہوں نےاپنی جانیں قربان کیں، وعدہ کرتاہوں سپورٹ،دعائیں ان کے خاندانوں کے ساتھ رہیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا افواجِ پاکستان کی قربانیوں سے مادروطن کےاستحکام کومزید دوام ملا، “ہمیں پیار ہے پاکستان سے”کا عنوان قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے، دہشتگردی کے خلاف بچوں،جوانوں،بوڑھوں اور عورتوں نے قربانیاں دیں۔عمران خان نے کہا تھا پاک فوج کی جمہوریت، عالمی امن کے لئے کوششیں لائق تحسین ہیں، قوم اپنی افواج سے مل کر وطن کی حفاظت کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ یہ دن ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے۔ افواجِ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.