Aqib Javed Pakistani Cricketer T20 World Cup 2021
Aqib Javed Pakistani Cricketer T20 World Cup 2021

عاقب جاوید کا آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جلد یو اے ای منتقل کرنیکا مطالبہ

لاہور: جدت ویب ڈیسک:سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جلد یو اے ای منتقل کرنیکا مطالبہ کردیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جلد یواے ای منتقل کرنے کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا کی موجودہ صورت حال اور آئی پی ایل ملتوی ہونے کے بعد یہاں میگا ایونٹ ہرگز نہیں کرانا چاہیے۔ خوف کی فضا سے سب کو نکالنے کے لیے جتنی جلدی ممکن ہو، ورلڈکپ کو یہاں سے شفٹ کردینا چاہیے۔

یواے ای کے پاس موجود بہترین انفراسٹرکچر کا مقابلہ دوسرے ممالک سے کیا جائے تو اس میں زمین اور آسمان کا فرق نظر آتاہے۔ وہاں بہترین ماحول اور انتظامات میں ورلڈکپ کو کامیابی سے کرایا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.