انوشکا شرما کا فیشن میگزین کیلئے فوٹو شوٹ وائرل

جدت ویب ڈیسک :انوشکا شرما کی فلم جب ہیری میٹ سیجل نے تو پہلے تین دن ہی میں 50 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے تاہم ان کی تصاویر بھی وائرل ہوگئی ہیں۔  انوشکا شرما کی جاری ہونے والی یہ نئی تصاویر ان کی جانب سے فیشن میگزین کیلئے کرائے گئے فوٹو شوٹ کا حصہ ہیں ۔ انوشکا شرما کی ایک دیدہ زیب تصویر فیشن میگزین ایلی کے اگست کے شمارے میں سرورق پر شائع کی گئی ہے جبکہ شمارے میں ان کے فیشن ، سٹائل اور خوبصورتی پر ایک مضمون بھی شامل ہے ۔ فیشن میگزین کے سرورق کی تصویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جسے چند ہی گھنٹے میں لاکھوں افراد نے لائیک کیا جبکہ سینکڑو ں افراد نے اس پر کمنٹ کئے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=L0dxRQX39bk

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.