انوشکا شرما کانیالباس موضوع بحث بن گیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک ویسے تو انوشکا شرما ان دنوں ریلیز ہونے والی اپنی فلم جب ہیری میٹ سیجل کی باکس آفس رپورٹس پر توجہ مرکوز رکھے ہوئی ہیں، تاہم اس دوران ان کی دیدہ زیب لباس کی تصاویر نے دھوم مچادی ہے۔انوشکا شرما کی فلم جب ہیری میٹ سیجل نے تو پہلے تین دن ہی میں 50 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے، تاہم ان کی ایک فیشن میگزین کے لیے کھچوائی گئی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔یہ تصاویر اداکارہ کی جانب سے فیشن میگزین کے لیے کرائے گئے فوٹ شوٹ کا حصہ ہیں۔انوشکا شرما کی ایک دیدہ زیب تصویر فیشن میگزین ایلی کے اگست کے شمارے میں سرورق پر شائع کی گئی ہے، جب کہ شمارے میں ان کے فیشن، اسٹائل اور خوبصورتی پر ایک مضمون بھی شامل ہے۔فیشن میگزین کے سر ورق کی تصویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جسے چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد نے لائیک کیا، جب کہ سیکڑوں افراد نے اس پر کمنٹ کیے۔سرورق پر شائع ہونے والی تصویر میں انوشکا شرما خاکی رنگ کے انگریزی اسٹائل کے یونیفارم میں ملبوس ہیں، جب کہ انہوں نے فوجی طرز کے لانگ بوٹوں جیسے بوٹ پہن رکھے ہیں۔یونیفارم اور اسٹائل کی مناسبت سے انہوں نے بہت ہی ہلکا میک اپ کر رکھا ہے، جب کہ ان کا ہیئر اسٹائل بھی قدرے منفرد اور دلفریب ہے۔انوشکا شرما خاکی یونیفارم اور انتہائی چھوٹے بالوں میں کسی سیکیورٹی ادارے کی باس نظر آ رہی ہیں۔فیشن میگزین کے لیے کرائے گئے فوٹو شوٹ میں انوشکا شرما کی اور تصاویر بھی منفرد اسٹائل میں کھینچی گئی، جن میں وہ مختلف لباس پہنے ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ انوشکا شرما کی فلم جب ہیری میٹ سیجل کو گزشتہ ہفتے 4 اگست کو دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم نے ابتدائی 3 دنوں میں 50 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔گزشتہ 2 ماہ کے دوران بولی وڈ کی یہ پہلی فلم ہے، جس نے ابتدائی 3 دن کے اندر پچاس کروڑ روپے کمائے، اس سے پہلے سلمان خان کیٹیوب لائٹ رنبیر کپور کی جگا جاسوس اور سری دیوی کی فلم موم نے انتہائی کم بزنس کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.