AML

حدیبیہ کیس کا نتیجہ بھی پاناما کیس جیسا ہوگا: شیخ رشید

اسلا م آباد جدت ویب ڈیسک سپریم کورٹ میں نیب نے 7 دن میں حدییبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کا کہا تھا لیکن ابھی تک اس پر عملدآمد نہیں ہوسکا عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حدیبیہ پیپرملز کیس کھولنے سے انکی جان جاتی ہے ، حدیبیہ پیپر ملز کیس کا نتیجہ بھی پاناما کیس جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا عدالت سے استدعا کرینگے کہ نیب سے پوچھیں اس نے پہرہ کیوں نہیں دیا۔شیخ رشید نے کہا سپریم کورٹ میں نیب نے 7 دن میں حدییبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کا کہا تھا لیکن ابھی تک اس پر عملدآمد نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ اس کیس میں پورا شریف خاندان آتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.