جسٹس کھوسہ 20 کروڑ عوام کے ترجمان ہیں شیخ رشید

کراچی جدت ویب ڈیسک :جسٹس کھوسہ 20 کروڑ عوام کے ترجمان ہیں شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ بد بخت لیگ ہے جو عدلیہ اور فوج کے ساتھ پنگا لیتی ہے پھر معافی مانگتی ہے  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اس سسٹم کو لپیٹنے جا رہے ہیں ،مسلم لیگ ن کا سپریم کورٹ کے لیے جو رویہ ہے ،یہ بھی حملے کے مترادف ہےیہ سازشوں کا ٹولہ ہے ہم عدلیہ کے ساتھ ہیں جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ساتھ ہیں جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس ججز کو تقسیم کرنے کا بہانہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیلوں کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نہ کریں، تاہم نظر ثانی کی اپیلوں کی سماعت کرنے والے پانچ رکنی بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ شامل ہوں گےجسٹس آصف سعید کھوسہ کرپشن کے خلاف جہاد کررہے ہیںانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن علی بابا چالیس چور ہیں اور اب یہ نیب ریفرنسز سے بھاگ رہے ہیں،یہ عوامی طاقت سے سپریم کورٹ پر دباﺅ ڈالنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ٹوٹنے جا رہی ہے اور شریف خاندان حدیبیہ کیس سے بچنا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ شریف خاندان نہیں چاہتا کہ انہیں تفتیش کے لیے بلا یا جائے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.