نوازشریف کی ریلی فلاپ شو قرار، شیخ رشید احمد

جدت ویب ڈیسک : لیاقت باغ راولپنڈی میں پریس کانفرنس میںعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عدالتی فیصلہ کے بعد سانپ مرا نہیں بلکہ زخمی ہوا ہے اور روزانہ فوج اور عدلیہ کو للکار رہا ہے. شیخ رشید کا کہناتھا کہ تیرہ اگست کی رات کا جلسہ مکمل طور پر تحریک انصاف کا پاور شو ہو گا اور وہ انتظامی امور سنبھالیں گے ۔ نوازشریف کی ریلی میں تعداد دیکھ لی ، عمران خان کا جلسہ دنیا دیکھے گی ، سربراہ عوامی مسلم لیگ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہیں بھی مناظرے کے لئے تیار ہیں، ثابت کرینگے کہ ایل این جی مہنگی خریدی گئی۔ کہتے ہیں کہ سانپ مرا نہیں ابھی زخمی ہوا ہے اور ہر روز فوج اور عدلیہ کا للکارتا ہے ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.