بالی وڈ میں3 خانز کے علاوہ بھی ٹیلنٹ موجود ہے، عامر خان

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکار عامر خان کاکہنا ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری میں 3خانز کے علاوہ بھی ٹیلنٹ موجود ہے۔ حال ہی میں عامر خان سوائن فلو سے صحت یاب ہوئے ہیں۔انہوں نے ایک تقریب میں بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب فلموں کی ناکامی کی بات آتی ہے تو 3 خانز کا نام لیاجاتاہے جو کہ ناانصافی ہے۔بالی وڈ میں اور بھی ٹیلنٹڈ سٹارز موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں اتارچڑھاو آتے رہتے ہیں۔ ہم کوشش کرتے ہیںکہ اچھا کام کریں۔ کبھی فلمیں کامیاب ہوجاتی ہیں تو کبھی ناکامی کا بھی سامنا ہوتاہے۔عامر خان نے کہا کہ بالی وڈ کے دیگر اداکار بھی انڈسٹری میں اچھا کام پیش کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.