ابتک 29ارب روپے کا منافع ، فلم’’ دنگل ‘‘ سے ہالی ووڈ حیران

لاس اینجلس جدت ویب ڈیسک بالی ووڈعامر خان کی فلم ’دنگل‘ کی دنیا بھر میں کامیابی نے ہالی ووڈ والوں کو بھی حیران کردیا ہے۔بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ کی فلم’ دنگل‘ 11 ملین ڈالر یعنی 110 کروڑ پاکستان روپے کے بجٹ میںبنی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان کی فلم نے دنیا بھر سے 285 ملین ڈالر یعنی 29 ارب پاکستانی روپے کا منافع کمایا ہے۔دوسری طرف 2016ئ میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم ’کپٹن امریکا سول وار ‘نے دنیا بھر سے 900 ملین ڈالر یعنی 90 ارب پاکستانی روپیہ سے زائد کا منافع کما یا جبکہ اس پر 25 ارب روپے کا خرچ آیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس طرح بجٹ اور پرافٹ کے گیم میں بالی ووڈ کی ’دنگل ‘نے ہالی ووڈ کی ’کپٹن امریکا سول وار ‘کو مات دے دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.