باکسر عامر کی زندگی میں فرنچ ماڈل کی انٹری

جدت ویب ڈیسک : عامر خان کے اہلخانہ کا بیان بھی سامنے آیا ہے برطانوی اخبار کے مطابق عامر کےوالداور بھائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے عامر کے طلاق کے فیصلے کے بعد سکھ کا سانس لیا ہے۔تفصیلات کےمطابق عامر خان اور فریال کے معاملے میں ایک اور ماڈل کی انٹری ،فرنچ ماڈل ایگلر نے عامر سے تعلقات کا دعویٰ کر دیا برطانوی میڈیا کے مطابق ماڈل نے فریال مخدوم کوبتایا کہ اس کا شوہر یعنی باکسر عامر خان دھوکے بازہے۔فرنچ ماڈل ایگلرنے باکسرعامر خان سے تعلقات اورفریال مخدوم کو آگاہ کرنے کا دعویٰ کر دیا جبکہ راہیں جدا کرنیوالا جوڑا تلخیاں بھلانے کیلئے کوشاں ہےعامر نے رواں ماہ ٹریننگ کیلئے امریکا جانے کا اعلان کر دیا فرالس نے بھی سوشل میڈیا پر نئی سیلفی پوسٹ کردی۔ماڈل نے کہا کہ فریال نے اس کی باتوں پر یقین نہیں کیا اور ثبوت مانگےلیکن اب اسے خوشی ہے کہ فریال نے اس کی بات پر دھیان دیا۔ دوسری جانب باکسر عامر خان علیحدگی کی تلخیاں بھلانے کیلئے کوشاں ہیں باکسر نے ٹویٹ میں رواں ہفتے ٹریننگ کیلئے امریکا جانے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ پھر سے نمبر ون بنیں گے۔ اس سے پہلے عامر نے ازدواجی زندگی تباہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ علیحدگی کے باعث وہ ساری رات سو نہیں سکے۔ فریال مخدوم نے بھی طلاق کے بعد سوشل میڈیا پرسر اٹھا کر رکھو کے پیغام کے ساتھ نئی سیلفی جاری کر دی ۔

https://youtu.be/CrVdxbk9RWA

Leave a Reply

Your email address will not be published.